حکومت نے ہندی نیوز چینل این ڈی ٹی وی انڈیا کو پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملے
کے کوریج کے سلسلے میں پروگرام کوڈ کی خلاف ورزی کیلئے سزا کے طور پر ایک
دن کیلئے نشریات بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت کے ایک سینئر افسر نے آج يواین آئی کو بتایا کہ
ٹی وی چینل کے
خلاف دہشت گرد انہ حملے کے کوریج کے دوران قومی سلامتی کے
لئے خطرناک حساس معلومات کو اجاگر کرنے کی شکایت کرائی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ چینل کو حکم پر عمل کے لئے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے،
ایسا نہ کرنے پر ٹیلي پورٹ آپریٹر کو چینل کے سگنل کو ایک دن کیلئے بند
کرنے کا حکم دیا جائے گا۔